: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
لکھنؤ،12مئی (ایجنسی) اتر پردیش کے رام پور ضلع میں جمعہ کی صبح ایک ٹرک اور آلٹو گاڑی میں ہوئی تصادم میں سات افراد کی موت ہو گئی جبکہ چھ دیگر شدید زخمی ہو گئے. اس حادثے میں زخمی ہوئے لوگوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا پولیس کے مطابق، حادثہ ضلع میں سول لائن کے علی نگر کے پاس ہوا، جب ایک ٹرک نے آلٹو کار کو ٹکر ماری. اس حادثے میں مارے گئے سات افراد میں پانچ بچے بھی
شامل تھے.
حادثے کی اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو ضلع ہسپتال پہنچایا. آلٹو کار میں سوار خاندان نرکھوڑی گاؤں کا رہنے والا تھا اور وہ تمام ایک شادی کی تقریب میں شامل ہونے جا رہے تھے